• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں حساس تنصیبات پر حملے، 2 افراد زخمی


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل  میں حساس تنصیبات پر ڈرون حملے کردیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بار لیو صنعتی زون پر حملہ کرنے والے حزب اللّٰہ کے ڈرون نے بی اے زی ایوی ایشن کمپنی کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیکٹری سول اور عسکری دونوں شعبوں کے لیے ایرو اسپیس کے دھاتی اجزاء تیار کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سے ایک ڈرون صنعتی زون پر حملے کےلیے بھیجا گیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 4 ریزرو فوجیوں کی ہلاکت اور 14 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید