• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں مخصوص تبدیلیاں ٹرانسفارمیشن پلان کی تحت کی گئیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں مخصوص تبدیلیاں وزیراعظم کی منظوری سے ٹرانسفارمیشن پلان کی تحت کی گئی ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (کسٹمز) کا مینڈیٹ اور فرائض بدستور موجود ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر میں مخصوص تبدیلیاں وزیراعظم کی منظوری سے ادارے کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق تنظیم نو کا مقصد کسٹمز کے اندر انفورسمنٹ کے دوہرے کردار کو ختم کرنا ہے۔ نئے انتظامات میں صرف غیر ضروری قرار مخصوص علاقائی دفاتر بند کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اسمگلڈ سامان ضبط اور محصولات کی وصولی میں ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی غیرمعمولی ہے۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز نے کم وسائل میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کو اب اہم ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید