• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاف پانی کیس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (نمائندہ جنگ، پی پی آئی) احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے 23 جنوری کو دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان پر قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

احتساب عدالت لاہور نے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار اللہ سعید کے خلاف ایل او ایس گندہ نالہ تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں کےکیس کی سماعت21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین