اسلام آباد (این این آئی)مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ماضی میں بھی نواز شریف کے ایجنٹ تھے، سمجھ نہیں آتا نواز شریف کا اس وقت بھی اتحاد کس کے ساتھ تھا؟
ایک انٹرویومیں شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت نے صرف علاج کی غرض سے نوازشریف کوباہربھیجا،وہ ہمیں دھوکہ دیکر باہرگئے،لندن کی فضاکیسی ہے یہاں بیمارتھے وہاں پہنچتے ہی صحت مندہوگئے۔
یہ سب جتنی بھی کوشش کرلیں، این آراو نہیں ملے گا۔ وزیراعظم قومی مفادکیلئے بات کرنے کیلئے تیارہیں ،ذاتی مفادکیلئے نہیں،قومی ایشوپربات کرنے کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔