• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کاڈسٹرکٹ جیل ملتان کا اچانک دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری کا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا اچانک دورہ،بیرون جیل،وارڈ میس،وارڈ لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا،ڈی آئی جی نےاسیروں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا،جیل کی سیکورٹی ،ڈسپلن اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کی بابت ہدایات جاری رکھیں جبکہ این آر ٹی سی کی جانب سے لگائے جانے والے سیکورٹی آلات کے حوالے سے بریفنگ لی۔دریں اثنا ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چوہدری نےگزشتہ روز ملتان اور ڈیرہ غازیخان ریجن کے ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی، انہوں نے 4 ملازمین کو نوکری پر بحال کیا، تین ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔
تازہ ترین