• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،ادویات تاجر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خان رازق شہید پولیس نے دو ہفتے قبل ادویات کے تاجرکو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ ڈی ایس پی شاہ جہان آفریدی کو خفیہ طلاع ملی کہ 22 دسمبر 2020 کو شہری عدنان کے قتل میں ملوث ملزم تھانہ خان رازق شہید کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید راضی خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین