• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحمداللّہ! اب بہتر ہورہا ہوں، طارق جمیل

گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں مولانا طارق جمیل نے سردی سے بچنے کے لیے شال پہنی ہوئی جبکہ وہ پہلے سے کافی بہتر بھی نظر آرہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے تصویر کے کیپشن میں اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’واقعی! آپ سب کی دعائیں میرے لیے بہت اہم ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے لیے آپ کا شکرگزار ہوں۔‘

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ’الحمداللّہ! اب میری طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آرہی ہے۔‘

طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پیغام جاری کیا ہے جسے اب تک دو لاکھ 18 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مولانا طارق جمیل کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

تازہ ترین