• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ڈھٹائی سے سانحہ مچ پر سیاست کر رہے ہیں، شہبازگِل


وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگِل کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ڈھٹائی سے سانحہ مچ پر سیاست کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ سانحہ مچھ قومی سانحہ ہے، قوم کو متحد ہوکر ایسے سانحات کا مقابلہ کرنا چاہیے، وزیراعظم نے ناصرف متاثرین سے اظہارِ افسوس کیا بلکہ ان کی ہر ممکن امداد کا حکم بھی دیا ہے۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ چند سیاسی یتیم واقعہ کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنے کے کوشش کر رہے ہیں، گھٹیا سیاست چمکانے کے لیے کرپٹ کردار سلامتی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اور ان کے حواری ایسے کسی واقعے کے منتظر رہتے ہیں تاکہ سیاست کرسکیں۔

تازہ ترین