• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں جاکر درخواست کروں گی کہ ہزارہ برادری اپنے پیاروں کو دفنائیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، ہزارہ برادری سے ساتھ یہ ظلم بہت عرصے سے ہورہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پررکھ کر بیٹھے ہیں، میں جاکر درخواست کروں گی کہ وہ اپنے پیاروں کو دفنائیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں بے گناہ مزدوروں کا بہیمانہ قتل کیا گیا، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں میاں نواز شریف کے کہنے پر جارہی ہوں اور نواز شریف کا پیغام لے کر جارہی ہوں، بدنصیب خاندان اس انتظار میں ہیں کہ کوئی حکمران آئے اور اُن کے دکھوں کا مداوا کرے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور مجھے افسوس ہے آپ کو قوم کا احساس نہیں، قوم کی مائیں بیٹیاں آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں لیکن آپ مشیروں اور وزیروں کو بھیج رہے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مجھے بھی سیکورٹی کلیئرنس نہیں مل رہی تھی لیکن میں نے وہاں جانے کا فیصلہ کیا، مجھے اُمید ہےکہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سانحہ پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی ، پوری قوم سوگوار ہے، وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے، آپ کو وہاں جانا چاہیے تھا۔ 

تازہ ترین