• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کا ملتان جیل واقعے پر نوٹس


وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ملتان میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کا جیل میں موبائل استعمال کرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے حقائق جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے ہدایت دی کہ کمیٹی ابتدائی تحقیقات کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان اور جیل انتظامیہ کی جانب سے نااہلی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مقدمے میں قید ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جیل کے اندر موبائل کی ممانعت کے باوجود بھی ملزم ٹک ٹاک بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا رہا۔

تازہ ترین