• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ پر بریفنگ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ مچھ کے متاثرین کو حکومتی امداد دینے کے حوالے سے تجویز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومتی قواعد کےمطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  نے  مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایت کردی۔

تازہ ترین