پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انٹرا پارٹی انتخابات میں دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے جہاں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین کے عہدے پر دوبارہ منتخت ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ان کے خلاف انتخابات لڑنے کے لیے کسی نے کاغذاتِ نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے تھے۔
اسی طرح نیّر بخاری پارٹی کے سیکریٹری جنرل، فیصل کریم کنڈی سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے جبکہ رخسانہ بنگش سیکریٹری فنانس منتخب ہوئیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلاول کے ساتھ ساتھ دیگر تمام عہدیدار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے، ان عہدوں پر بھی انتخابات کے لیے کوئی امیدوار مدِمقابل نہیں تھا۔