• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لواحقین لاش سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں کہ وزیراعظم آکر تسلی دیدیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مچھ واقعے کے خلاف جاری احتجاج کی روشنی میں وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لواحقین لاش سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں کہ وزیراعظم آکر تسلی دیدیں، پانچ روز گزر گئے، وزیراعظم نے صرف بیان دے دیا ہے۔

چیچہ وطنی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اسے اپوزیشن جیسا ہی قرار دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کوئی فرق نہیں، عوام نے سب کو آزما لیا ہے۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 950 دن گزر گئے، کسی کو نوکری ملی نہ ہی گھر۔

انھوں نے اسامہ ستی قتل واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں نوجوان پر گولیاں چلائی گئیں، یہ ظلم نہیں تو کیا ہے؟۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سیکڑوں لوگ قتل کردیے جاتے ہیں مگر قاتل گرفتار نہیں ہوتا، لواحقین لاش سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں کہ وزیراعظم آکر تسلی دیدیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پانچ روز گزر گئے، وزیراعظم نے صرف بیان دے دیا ہے۔ 

تازہ ترین