• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ، وزیراعلیٰ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فوری طور پر سانحہ مچھ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، سانحہ مچھ اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔


اجلاس میں محکمہ معدنیات اور محنت و افرادی قوت کی جانب سے کانوں میں ناقص حفاظتی انتظامات اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کا ڈیٹا مرتب نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے اجلاس میں دونوں محکموں کو کانوں میں مزدوروں کا ڈیٹا فوری مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تازہ ترین