• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان ضرور کوئٹہ جائیں گے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ  میں جو بھی ہوا غلط ہوا اس پر سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان ضرور کوئٹہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سیاست کرتے ہیں اور پیچیدگی پیدا کردیتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہدا کی تدفین بخیر و خوبی ہوجائے۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا  کہ یہ ملک اتنا غریب نہیں ہے جتنا کردیا گیا ہے۔


 وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دنیا ایک وبا سے نمٹ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب حکومت میں آئے تو سب سے پہلے غریب طبقے کو دیکھا۔

تازہ ترین