پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ شب امریکا سے لندن پہنچے تھے۔
نواز شریف کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی۔
ذرائع کے مطاق شاہد خاقان عباسی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ایک اور ملاقات کریں گے، وہ اگلی ملاقات میں پی ڈی ایم سےمتعلق امور پر بات ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان آئندہ ملاقات میں سینیٹ اجلاس پر پارٹی حکمت عملی پر بھی بات کریں گے۔
وفاقی حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
شاہد خاقان عباسی امریکا سے گزشتہ شب لندن پہنچے تھے، وہ دو دن لندن میں گزاریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 12 جنوری کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔
شاہدخاقان عباسی 24 دسمبر کو بہن کی عیادت کےلیے امریکا روانہ ہوئے تھے۔