• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sargodha Hospital Became A Battleground
سرگودھا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میدان جنگ بن گیا،ینگ ڈاکٹرز،سینئر ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف آپس میں لڑ پڑے،8 ینگ ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

سرگودھا میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے ساتھی ڈاکٹر کی برطرفی کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے دیگر ڈاکٹرز کو زبردستی ہڑتال پر مجبور کیا، جس پر سینئر ڈاکٹرز اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک آگئی ۔

لڑائی کے باعث اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ بھی بند کردیا گیا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر8 ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دو روز قبل ہنگامہ آرائی کرنے اور اسپتال کا ڈسپلن خراب کرنے پر ایک ینگ ڈاکٹر کو برطرف کر دیا تھا۔
تازہ ترین