• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کی سالگرہ پر بیٹے بابل نے جذباتی پیغام شیئر کردیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال انتقال کر جانے والے معروف بولی وڈ اداکارعرفان خان کے بیٹے بابل سوشل میڈیا پراکثر وبیشتر اپنے مرحوم والد کویاد کرتے رہتے ہیں۔7 جنوری کو اداکار کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر بابل نے ان کے فالوورز کیلئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئرکی ہے جس میں بابل کی والدہ سُتاپا، والد عرفان خان اور بھائی آیان کو دیکھا جاسکتا ہے۔والد کی یاد میں بابل نے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ہمیں اپنی سالگرہ یاد رکھنے کی ترغیب نہیں دی تھی۔بابل نے لکھا کہ میں کسی کی سالگرہ یاد نہیں رکھتا کیونکہ آپ نے کبھی میری سالگرہ یاد کی نہ ہی کبھی اپنی سالگرہ یاد رکھنے کی ترغیب دی۔ یہ ہمارے لئے معمول کی بات تھی جومضحکہ خیز لگتی تھی،اس موقع پرمما کو ہم دونوں کو یاد دلانا ہوگا لیکن اگر میں نے کوشش بھی کی تو میں آپ کی سالگرہ نہیں بھول سکتا۔ یہ آپ کی سالگرہ ہے بابا”۔عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر کا شکار عرفان خان 29اپریل 2020 کو 53برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انتقال سے ایک ماہ قبل ان کی فلم انگریزی میڈیم ریلیز ہوئی تھی۔اداکار اپنے کیریئرمیں حاصل، مقبول، لائف ان اے میٹرو،دی لنچ باکس، حیدر، پیکو، تلواراورہندی میڈیم جیسی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

تازہ ترین