• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کیساتھ دھرنا پانچویں روز میں داخل

ہزارہ برادری کا میتوں کیساتھ دھرنا 5ویں روز میں داخل


کوئٹہ(ایجنسیاں)کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کیساتھ دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور مظاہرین نے وزیراعظم کی آمد تک شہدا کی تدفین سے انکار کردیا۔

وفاقی وزراء کے بعد گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان بھی دھرنے کےشرکا کو دھرنا ختم کرنے اور سانحہ میں جاں بحق کانکنوں کی میتوں کی تدفین کے لیے قائل نہ کر سکے۔

دھرنے کےشرکا نے احتجاج ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کو وزیراعظم کی کوئٹہ آمد سے مشروط کردیا۔

دوسری جانب سانحہ مچ کے خلاف کراچی ‘لاہور ‘اسلام آباد ‘ پشاور ‘حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اورریلیاں نکالی گئیں۔

تازہ ترین