اسلام آباد (صالح ظافر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے قائد نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ یہ نوازشریف سے 14 ماہ بعد کسی بھی پاکستان میں مقیم سیاسی رہنما کی پہلی ملاقات ہے۔شاہد خاقان عباسی ترکش ایئرلائن کے ذریعے 10 روز قبل براستہ استنبول واشنگٹن روانہ ہوئے تھے۔ انہیں ایئرلائنز نے ایئرپورٹ آمد پر آگاہ کیا تھا کہ ترکی کی حکومت نے کوروناوائرس کی وجہ سے کچھ پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔