اسلام آباد(آئی این پی، جنگ نیوز)ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔نیب پراسیکوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے عدالتی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانیکی کیوں اجازت دی۔ جمعرات کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک ہونے کے باعث ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔