کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ کی میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال سانحہ مچ، کیا اس سنگین معاملے کو سیاسی بنایا جارہا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ جائز ہے ،وزیراعظم کو انسانیت کے ناتے بھی وہاں جانا چاہئے،وزیراعظم اگر پہلے دن ہی کوئٹہ چلے جاتے تو کون سی قیامت آجاتی، عمران خان مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ سیاست میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں ، وزیراعظم کا ہزارہ برادری کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ان کا فرض بنتا ہے، پروگرام میں حفیظ اللہ نیازی، محمل سرفراز، مظہر عباس، شہزاد اقبال، رسول بخش رئیس اور ریما عمر نے اظہار خیال کیا۔