سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد مقاصد کی تکمیل تک قائم رہے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہر لمحہ ملک کیلئے بھاری ہے، جتنی جلدی جان چھوٹے اتنا ہی ملک کے مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مچ کے غمزدہ افراد سے تعزیت کیلئے نہ جانا سمجھ سے باہر ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔