• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچ سانحہ انسانیت سوز ہے،متاثرین کی داد رسی کی جائے ‘ شکور مری

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نے بیان میں کہا ہے کہ مچ سانحہ انسانیت سوز ہے جس پر ہر آنکھ اشک بار ہےاپنے بچوں کیلئے رزق حلال کمانے والوں پر جو ظلم کیا گیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی کوئٹہ میں شدید سردی میں عورتیں بچے اور مرد سراپا احتجاج ہیں انکی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں صوبائی حکومت کے وزراء کو بھی دھرنے کے ایک دن بعد متاثرین کے پاس جانے کی ضرورت محسوس ہوئی ایسے حالات میں صوبے کا انتظامی سربراہ وزیر اعلی بلوچستان غیر ملکی دوروں پرتھاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ساری مصروفیات چھوڑ کر کوئٹہ آئیں اور متاثرین کی داد رسی کریں۔
تازہ ترین