• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیو کی انکوائری مکمل کرلی ، فیاض چوہان

ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں قیدی کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے واقعہ کی رپورٹ وزیر جیل خانہ جیل فیاض الحسن چوہان کو موصول ہوگئی کہتے ہیں قیدی نے ٹک ٹاک ویڈیو 5جنوری کو کچہری میں پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی تھی ۔

ایک بیان میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن نے انکوائری کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ بھجوائی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم بابر علی عرف مرغی کے خلاف قتل کے مقدمہ سمیت 7 ایف آئی آرز درج ہیں۔

مذکورہ ٹک ٹاک ویڈیوز 5 جنوری کو ملزم کی ملتان کچہری میں پیشی کے موقع پر بخشی خانہ میں بنائی گئی، پولیس گارڈز بخشی خانہ کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے سی پی او ملتان کو لیٹر لکھ دیا گیا ہے ۔

فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ویڈیوز میں ملزم کو ہتھکڑی لگی دیکھی جا سکتی ہے، جو جیل کے اندر قیدیوں کو نہیں لگائی جاتی۔

تازہ ترین