• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پارلیمنٹ پر حملہ، پاکستانی ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا

امریکا میں  ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہلِ میں ہنگامہ آرائی کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر گردش کر ہی رہی ہیں وہیں ان تصاویر پر اور امریکا کی حالیہ صورتحال پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ ساتھ دلچسپ چٹکلوں اور میمز کا بازار بھی گرم ہے۔


ٹرمپ کے رویے، سوشل میڈیا کے ٹرمپ کو بلاک کرنے اور امریکیوں کی ہنگامہ آرائی پر مبنی  دلچسپ میمز ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہیں۔

 ایک صارف نے جارج واشنگٹن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ جارج واشگٹن آج زندہ ہوتے تو کیا سوچتے کہ اس لیے لی تھی آزادی؟‘

ایک صارف نے امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کی پاکستان مخالف باتوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’آج میں نے امریکا میں مقیم اپنی خالہ کو بس یہ کہنے کیلئے فون کیا کہ اللہ معاف کرے میں تو کبھی نہیں آؤں گا امریکا ، حالات دیکھیں ہیں وہاں کے۔‘

ایک میم جو بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث امریکا نے بغاوت کا اہتمام اپنے ملک میں ہی کیا ہے۔

ایک صارف نے تو ٹرمپ کی تصویر پر شعر بھی لکھا دیا۔

ہنگامہ آرائی کے دوران بیٹ مین کو دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔

باقی پُرمزاح میمز کچھ یہ ہیں۔




تازہ ترین