جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چیف جسٹس کو خط لکھا جانا اچھا قدم ہے ۔
خیبر بازار پشاور میں کرپشن اور سیکولرازم کے خلاف جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔