وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ لواحقین اپنے پیاروں کی تدفین چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں زلفی بخاری نے انکشاف کیا کہ میں نے ذاتی طور پر سانحہ مچھ کے شہدا کے اہل خانہ سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین اپنے پیاروں کی تدفین چاہتے ہیں، دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے مطالبات دو روز پہلے ہی منظور ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ باقی چیزیں بھی کھل کر سامنے آجائیں گی۔
کوئٹہ میں شدید سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کے افراد نے سانحہ مچھ کے خلاف چھٹے دن بھی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
آج ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہزارہ برادری آج ہی شہدا کی تدفین کرے تو میں آج ہی اُن کے پاس پہنچوں گا۔