وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی شہباز گل نے کہا ہے کہ لیڈر جذبات میں یا اپوزیشن کے پریشر میں فیصلے نہیں کرتے۔
ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ لیڈر ایسے فیصلے کرتے ہیں جن کے دور رس نتائج ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ہزارہ پارٹی عبدالخالق کے بیان سے ساری بات واضح ہوگئی ہے کہ لواحقین دوسرے دن سے میتیں دفنانا چاہ رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ کچھ اور لوگ ہیں جو لواحقین کی بات نہیں سن رہے، وہی ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان آج ایک تقریب سے خطاب میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہزارہ برادری آج میتیں دفنائے تو میں آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا۔
عمران خان نے آج اپنا لاہور کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں۔