• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ سانحہ مچھ کے لواحقین کیلئے استعمال نہیں کیا، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان کے بلیک میلنگ سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلیک میلنگ کا لفظ سانحہ مچھ کے متاثرین کے لواحقین کے لیے استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان لوگوں کے لیے استعمال کیا جو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں۔


وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انسانیت سے عاری اور بےحس وہ ہیں جو المیوں پر بھی سیاسی دکان چمکاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مظلوموں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین