• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کا لہجہ بتارہا ہے دن گنے جاچکے، اسفند یار ولی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ کپتان کا لہجہ بتارہا ہے کہ اُن کے دن گنے جاچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے اسفندیار ولی نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی آمیز باتیں زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتارہا ہے، ان کے دن گنے جاچکے ہیں، پتا نہیں وہ کوئٹہ جانے کےلیے کس کے حکم اور اجازت کے منتظر ہیں۔


اے این پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عوام کا نہیں تو کس کا ہے؟ اصلیت مزید سامنے آچکی، اے این پی دہشت گردی کے زخم کا درد محسوس کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ پر بٹھائے گئے شخص کے سینے میں دل ہی نہیں، انسانوں پر رحم نہیں آتا تو کم از کم ان نعشوں پر ہی رحم کریں۔

اسفندیار ولی نےکہا کہ کوئٹہ میں سڑک پر 7 دن سے لاشیں رکھی ہوئی ہیں، پتہ نہیں وہ کوئٹہ جانے کے لیے کس کے حکم اور اجازت کا انتظار کررہے ہیں؟

تازہ ترین