درگئی( نمائندہ جنگ ) جے یو آئی کے قائد اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہدملک میں آئین و قانون کی عمل داری تک جاری رہے گی، ملک میں حقیقی جمہوریت مداخلت سے پاک آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد سے ہی ممکن ہے۔ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طر ناکام ہوچکی ہے،سلیکٹیڈ حکومت کو چلتا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،مچ واقعہ سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھ گیا، نیب غیر جانبدار ادارہ نہیں رہا،پی ڈی ایم 19جنوری کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جبکہ 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی نکالے گی ،5 فروری کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی مالاکنڈ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات فضل وہاب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔