• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی ساہیوال اور فیصل آباد میں احتجاجی ریلیوں کا شیڈول تبدیل

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام ساہیوال اور فیصل آباد میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق 18 جنوری کو ہونے والی ساہیوال کی ریلی اب 27 جنوری کو ہوگی۔پی ڈی ایم نے فیصل آباد کی ریلی کو ری شیڈول کر دیا۔پی ڈی ایم نے فیصل آباد میں 27 جنوری کو سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنا تھاجس کو ری شیڈول کرکے اب 27 تاریخ کو ساہیوال میں سیاسی پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ساہیوال ریلی سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔فیصل آباد کی ریلی میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے ۔پنجاب میں ہونے والی ریلیوں کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے۔

تازہ ترین