اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)انڈونیشیا میں اگلے ہفتے سے چین میں تیار شدہ ویکسین کا استعمال شروع کیا جائیگا، اس سلسلے میں عوام الناس کے خدشات کے باعث انڈونیشیا کی اعلیٰ ترین مسلم علماء کونسل نے ویکسین کے حلال یا حرام ہونے کے متعلق فتویٰ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غذا اور ادویات کے حلال و حرام کا تعین کرنیوالے ادارے کے ایک رکن مطیع ارنتاوتی کا کہنا تھاہماری کوشش ہے کہ پہلا ٹیکہ لگانے کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل ہی ہم فتوی جاری کر دیں۔