• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مدت صدارت کے خاتمے سے پہلے ہی میلانیا منظر سے غائب

امریکا میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے دفاع کے معاملے سے پہلے سے ہی میلانیا ٹرمپ منظر سے بالکل غائب ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا کو آخری مرتبہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلانیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2 جنوری کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی کرسمس کے بعد سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی۔


یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ پارٹی میں بھی میلانیا نے شرکت کرنے سے گریز کیا تھا۔

میلانیا ٹرمپ نے آخری بار نئے سال کے موقع پر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مختصراً لوگوں کی جانب ہاتھ ہلا کر اندر غائب ہوگئیں۔

ان تمام حالات کے پیش نظر لوگ حیرت زدہ ہیں کہ خاتون اول میلانیا کہاں غائب ہوگئی ہیں، اور یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ  ٹرمپ کی صدارت ختم ہونے کے بعد یہ جوڑا علیحدگی اختیار کرلے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کیا تھا، پارلیمنٹ کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین