• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ: مریم نواز کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرنے کے لیے اپنی ٹوئٹر پروفائل تبدیل کردی ہے۔

گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے بےدردی سے معصوم کان کنوں کا قتل کیا۔

اس دل دہلانے واقعے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں اور مختلف طریقوں سے ہزارہ برادری سے اظہارِ یکجہتی کررہے ہیں تو وہیں مریم نواز نے بھی اپنے انداز میں متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

اس ضمن میں مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

سانحہ مچھ: مریم نواز کی ٹوئٹر پروفائل تبدیل
مریم نواز کی نئی ٹوئٹر پروفائل پیکچر

مریم نواز کی نئی پروفائل پیکچر اُن کے حالیہ کوئٹہ کے دورے کی ہے جہاں اُنہوں نے دھرنے میں شرکت کرکے ہزارہ برادری کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی تھی۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے ایک خاتون کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور اُن کا دُکھ بانٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کی صبح بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہوئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔

تازہ ترین