• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگیا، اسکواڈ بذریعہ دبئی کل شام لاہور پہنچے گا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت اسکواڈ میں شامل 19 ارکان لاہور پہنچیں گے، جن میں اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں حارث سہیل سیالکوٹ ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں دو صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک سے شکست ہوئی تھی۔

تازہ ترین