• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ بھٹو بھی عمران خان کے حالیہ بیان پر شدید برہم

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے ہزارہ برادری سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’جمہوریت میں، ریاست کے سربراہ عوام کے خادم کی حیثیت سے اپنے کردار پر قابض ہوتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’عوام کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ وزیر اعظم یہ کہتے ہیں کہ مظلوم اور غم سے دوچار خاندانوں نے اپنے مطالبے سے اُنہیں ’بلیک میلنگ‘ کا احساس دلایا ہے۔‘

فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ’دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کو غمزدہ اور دُکھی کرنا ہی عمران خان کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمدردی، سیاسی ذہانت کے برعکس ہوتی ہے اور یہ ہر ایک کے لیے دستیاب ہونی چاہیے۔‘

فاطمہ بھٹو نے مزید کہا کہ ’جو خود سے باہر کی دنیا کی پرواہ کرتا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ تدفین کے لیے وزیراعظم کی آمد کی شرط رکھنا مناسب نہیں ، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، اس طرح سب بلیک میل کریں گے، ڈاکوؤں کا ٹولہ بھی بلیک میل کرے گا۔ 

تازہ ترین