• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: بدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل، ایئرپورٹ بند


اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بدترین برفانی طوفان سے ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں کئی دہائیوں کا بدترین برفانی طوفان آیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق میڈرڈ میں سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت گرادیے جبکہ کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔

لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین