• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے تمام مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر لیے گئے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کے 2 کیس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

آصف زرداری کی جعلی اکاؤنٹس ضمنی ریفرنس خارج کرنےکی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین