• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ایل اے سی پار کرنے والا چینی فوجی زیرِحراست

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پار کرنے والے چینی فوجی کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 جنوری کو چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا، چینی فوجی سےضابطے کےمطابق برتاؤ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کی حراست سے متعلق چینی فوج کو آگاہ کر دیا گیا ہے، حراست سے متعلق بھارتی اور چینی افواج آپس میں رابطے میں ہیں۔

تحقیقات مکمل ہونے پر آج یا کل چینی فوجی کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول بھارت اور چین کے درمیان ہے، سیاچن گلییشیئر تک واضح حد بندی نہ ہونے کے سبب یہ علاقہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہلاتا ہے۔

تازہ ترین