• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے خامنہ ای کی برطانوی، امریکی ویکسین مخالف ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی برطانوی اور امریکی کورونا وائرس ویکسین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ویکیسن کی افادیت پر سوالات اٹھائے تھے۔ 

واضح رہے کہ اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ امریکا، برطانیہ اور فرانس سے کورونا ویکسین نہیں لیں گے۔

انھوں نے ان ممالک کی ویکسین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممالک قابل بھروسہ نہیں کسی اور قابل بھروسہ ملک سے کورونا ویکسین لے سکتے ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اس ٹوئٹ کے بعد ایران میں امریکی اور برطانوی ویکینسز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔ 

تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹوئٹر نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی جانب سے کی گئی اس ٹوئٹ کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیا ہے۔

تازہ ترین