• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع ہوجائے گی، حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ چند دن میں شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کی شوگر ملز میں 15دسمبر تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 12شوگر ملز کے نمائندگان نے ہمیں بتایا کہ 15 نومبر کرشنگ کے لیے آئیڈیل تاریخ ہے۔


وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ نومبر میں چینی کی قیمت 30 روپے تک کم ہوئی تھی، جیسے ہی سسٹم میں سے درآمدی چینی نکلی ہے تو مقامی چینی کی قیمت بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت بڑھنے میں آڑھتیوں اور سٹے بازوں کا کردار بھی نظر آیا جس پر ایکشن لے رہے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں سے کہہ دیا ہے کہ وہ چینی میں آڑھتیوں کا کردار ختم کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بروقت زیادہ مقدار میں چینی امپورٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ای سی سی میں سمری بھیج رہے ہیں، خام چینی کی امپورٹ سے ٹیکس ہٹائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کے پرائیوٹ امپورٹرز کو مزید سہولتیں دیں گے تاکہ بروقت زیادہ مقدار میں چینی امپورٹ کرسکیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم چند دنوں میں شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین