• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی بجلی، حکومت اور آئی پی پیز مذاکرات کے نتائج آنا شروع ہوگئے

ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کے لیے حکومت اور آئی پی پیز مذاکرات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والی دو آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ملک میں شمسی توانائی سے 2 آئی پی پیز 30 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جن میں سے ایک آئی پی پی 18میگاواٹ اور دسری 12میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔


ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ان دونوں نجی کمپنیوں کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دوآ ئی پی پیز کے سوا شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی بنانے کے مزید پاور پلانٹس بھی نیشنل گرڈ سے ساتھ منسلک ہیں جن میں سے پنجاب حکومت کے قائداعظم سولر پاور سمیت 300میگاواٹ کے سی پیک منصوبے شامل ہیں۔

تازہ ترین