• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 ملوں سے متعلق فیصلہ 12 ملز نہیں کرسکتیں، اسکندر خان

چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن اسکندر خان نے کہا ہے کہ 12 شوگر ملز آکر 80 ملوں سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسکندر خان نے کہا کہ ملک میں 80 شوگر ملز ہیں، اگر یہ 30 نومبر کو چلی ہوتیں تو پیداوار زیادہ ہوتی۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ کسان کو بھی گنے کی اچھی قیمت نہیں مل رہی ہے، مڈل مین کما رہا ہے۔


چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر ملیں چلنے کے بعد اندازہ ہوا کہ کتنی ریکوری کم ہوئی ہے۔

اسی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے بتایا کہ چند دن میں شوگر ملز کی ویڈیو مانیٹرنگ شروع کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے شوگرملز میں 15دسمبر تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار ہوئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 12شوگرملز کے نمائندگان نے ہمیں بتایا کہ 15نومبر کرشنگ کے لیے آئیڈیل تاریخ ہے۔

تازہ ترین