• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی ضمانت اور نیب ریفرنسز سے بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت اور جعلی بینک اکائونٹس کے نیب ریفرنسز سے بریت کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کر دی ہیں۔ ہفتہ کے روز جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس بارے 6 مقدمات سے متعلق دائر مختلف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ نیب نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے مقدمہ میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ اس مقدمہ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت12 جنوری کو ہوگی۔ جعلی بینک اکائونٹس کے دو مقدمات میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں جبکہ جعلی بینک اکائونٹس کے ضمنی ریفرنسز خارج کرنیکی 3درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین