• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا حق لینے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اہالیانِ کراچی کا حق لینے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔اگر اس مردم شُماری کے نتائج تسلیم ہونے پر عوام نے کچھ نہیں کیا تو آئندہ حالات مزید بد سے بدتر ہوتے چلے جائیں گے۔ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک ہونے سے نہ صرف سندھ بھر کی عوام کی جان جاگیرداروں اور وڈیروں سے چھوٹ جائے گی بلکہ ایک معاشی انقلاب بھی آئے گا۔صوبائی حکومت اس لیے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کہ کراچی کی نشستیں بڑھنے سے انہیں سیاسی طور پر نقصان ہے۔ کراچی کی کم آبادی دکھا کر کراچی میں ترقیاتی کاموں کے نہ ہونے کو جواز پیش کیا جا رہا ہے۔ درست مردم شُماری سے کراچی میں ترقیاتی کاموں سے سندھ اور پاکستان کی آمدنی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔ معاشی و سیاسی فوائد سے پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین