کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں آئی سی یو قائم ،درکار طبی عملے کو مکمل تربیت اور ادویات کیلئے الگ بجٹ مختص کیا جائے گا یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سول اسپتال میں بلوچستان کے سب سے بڑے اور جدید طرز کے 30 بیڈز پر مشتمل آئی سی یو کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، سربراہ شعبہ میڈیسن پروفیسر سید خالد شاہ ، سربراہ شعبہ میڈیسن یونٹ فور پروفیسر جہانزیب خان ناصر ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر جاوید اختر ، ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، آئی سی یو اسپشلسٹ ڈاکٹر یوسف اچکزئی ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بابر انصاری اور اسسٹنٹ اکاونٹ افسر محمد خیر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال ،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی اورچیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کے ویژن کے مطابق صوبے میں صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے کراہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔