• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی جزوی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شہرکےمختلف علاقوں میں مرحلہ وار بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق جیکب لائن، گارڈن ایسٹ، ڈیفنس ، نارتھ کراچی، شارع فیصل، پی ای سی ایچ سوسائٹی، شاہ فیصل ، بلوچ کالونی ، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، بلدیہ ٹاؤن، ولیکا ، ائیرپورٹ، نیا ناظم آباد، سائٹ ایریا، اورنگی ، گلستان جوہر کے مختلف علاقوں، لانڈھی، ملیر اور کورنگی کے سیکٹرز میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ تیکنکی ٹیمز بجلی کی جلد مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہیں، اب تک اولڈ سٹی ایریا، صدر، لیاری، کلفٹن، بہادر آباد، دھوراجی، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی میں بجلی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

اس کے علاوہ کے ڈی اے اسکیم ون ،کارساز ، بہادر آباد، محمود آباد ، ملیر کینٹ گلستان جوہر اسکیم 33، نیو کراچی، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ملک بھر میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا جس کے بعد رات بھر ملک تاریکی میں ڈوبا رہا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔

تازہ ترین