• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: طوفان میں پالتو کتے کو چھوڑ کر جانیوالا شخص گرفتار

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کے دوران پالتو کتے کو اکیلا چھوڑ کر جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر کتے کو سمندری طوفان کے دوران سیلابی پانی میں ایک جگہ باندھ کر چھوڑ جانے والے شخص پر جانوروں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزام ثابت ہونے پرگرفتار شخص کو 5 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

پالتو کتے کو 9 اکتوبر کو فلوریڈا ہائی وے کے قریب سے پولیس نے ریسکیو کیا تھا اور اس کے مالک کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شخص نے بیان دیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے فلوریڈا چھوڑ کر جا رہا تھا اور کتے کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ملا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید